آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے جائیکا کا تعاون اہم ہے۔ مشیر تجارت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abdul Razak Dawood

اسلام آباد:جائیکا کے وفد نے آج وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سگیکی فرورتا کر رہے تھے۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

جائیکا کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری کی پیداوار دو لاکھ ہے جس کو بڑھا کر پانچ لاکھ تک لائیں گے۔ نئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پرانی گاڑیوں کی بھی انسپیکشن کی جائے گی۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے جائیکا نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم جائیکا کے تعاون سے جدید ٹیکنالوجی لائیں گے اور ملکی برآمداتی شعبوں میں پیداوار بڑھائیں گے۔ جائیکاکا تعاون ملکی آٹو انڈسٹری کے لیے بہت اہم اور مفید ہے۔ ہم کاروبار میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ نئی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ملک میں آٹو انڈسٹری کا شعبہ زیادہ سے زیا دہ ترقی کرسکے۔

جائیکا کے مطابق پاکستان اس سال آٹوانڈسٹری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی لا کر اپنی پیداوار کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور جائیکا اس مقصد کے  حصول میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

مزید پڑھیئے:بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی۔ نیپرا نے منظوری دے دی

Related Posts