آسٹریلیا نے پاکستان نے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان ٹیم 18اوورز میں 117 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ،میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 118 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنا پہلا وکٹ 16 کے مجموعے پر گنوا دیا جب اوپنر میٹ شورٹ 4 گیندوں پر 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
مسکان چانڈیو کی لیک ویڈیو: حالیہ تنازعہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟
آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ اس وقت گرا جب دوسرے اوپنر جیک فریزر مکگرک 11 گیندوں پر 18 رنز بنا کر جہانداد خان کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آسٹریلیا کا تیسرا اور آخری وکٹ جے انگلس کا تھا، جو 24 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مارکس اسٹوئنس آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، جنہوں نے صرف 27 گیندوں پر 61 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
آسٹریلیا نے 11.2 اوورز میں 118 رنز کا ہدف حاصل کیااور 52 گیندیں باقی رہ گئیں۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور شاندار فتح کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔