پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ میچ کا دوسرادن پاکستان کے نام رہا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs aus a
پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ میچ کا دوسرادن پاکستان کے نام رہا

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹوور میچ کا دوسرادن پاکستان کے نام رہا،دوسرے دن کھیل کے اختتام تک قومی کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں بنا کسی نقصان کے 7 رنز بنائے ہیں، شان مسعود4 رنز اوراظہر علی ایک رن پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا اے 122رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے عمران خان نے32 رنز دے کر5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔پاکستانی بالرز شاہین آفریدی اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے ،یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلیا اے کی جانب سے کیمرون بینکروفٹ نے سب سے زیا49 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے عمران خان نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے دو، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی ٹڈی دل کے حملے سے غیر محفوظ، کھلاڑی خوفزدہ

اس سے قبل اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیسٹ ٹیم نے بابراعظم اور اسد شفیق کی شاندار سینچریوں کی بدولت 428 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 157، اسد شفیق نے 119 جبکہ یاسر شاہ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا اے کی جانب سے ریچرڈسن نے تین جبکہ نصیر اور ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts