5 اگست 2019 مقبوضہ کشمیرکی تاریخ کاسیاہ دن ہے،علی امین گنڈا پور

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، گزشتہ سال اس دن بھارت نے عالمی قوانین، یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی اقدامات آر ایس ایس متاثرہ اس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ مضبوط کرنے کی قابل مذمت کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک برتنا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عالمی طاقتیں تمام صورتحال پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

Related Posts