شام سے اردن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عرب نیوز)

اردن نے شام سے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں۔ کارروائی کے دوران ایک عرب شہری کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید دو افراد کو ملک کے اندر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی کے مطابق، منشیات کنٹرول فورس نے جابر سرحدی گزرگاہ پر کسٹمز اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک کے ذریعے دو لاکھ نشہ آور گولیاں ملک میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جو اس کے ٹائرز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔

کرنل السرطاوی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کی پیشگی شناخت کر لی گئی تھی، اور گاڑی جیسے ہی اردن میں داخل ہوئی، اُسے فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران چھپی ہوئی گولیاں برآمد کی گئیں، جب کہ بعد ازاں ایک چھاپے کے ذریعے دو مزید افراد کو گرفتار کیا گیا، جو منشیات وصول کرنے والے تھے۔ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں شام کے وزیر خارجہ کے دورہ اردن کے دوران دونوں ممالک نے سرحدی سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اردن کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ شام کی سرزمین سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2024 میں اردنی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی کارروائی میں شام سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی، جس کا مقصد اردن میں ممکنہ شدت پسند کارروائیوں کے لیے افراد کی بھرتی اور کمک فراہم کرنا بتایا گیا تھا۔

Related Posts