گلشن اقبال کے ایم رب اسپتال میں وارڈ بوائے کی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sexually assault

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نجی اسپتال میں داخل معذور خاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی تاہم ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

گلشن اقبال کے ایم رب اسپتال میں داخل معذورخاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے شوہرنے کہا کہ اپنی بیگم کو گزشتہ روزطبیعت بگڑ جانے پرگلشن اقبال کے ایم رب اسپتال میں لے کرگیا۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ آئی سی یو میں داخل کرنا پڑے گا، آپ لوگ جائیں ہم مریض کا خیال رکھیں گے، صبح آیا توبیگم رورہی تھیں۔

مزید پڑھیں :سندھ حکومت کا زیادتی اور سماجی مسائل کے شکار خواتین وبچوں کے لیے خصوصی مرکز کے قیام کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی اور وارڈ بوائے گلشن کو میری بیگم نے شناخت بھی کرلیا۔

پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی جب کہ واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts