کراچی: ماڈل کالونی ملیر میں 11 سال کی بچی رابعہ ولد خالد کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ذرائع کے مطابق دوپہر 3 بجے ماڈل کالونی کے ایک محلے میں ایک غریب گھر سے تعلق رکھنے والی بچی رابعہ جو بچوں کے ساتھ محلے میں کھیل رہی تھی، وہیں پر موجود ایک گھر جہاں کچھ طلباء رہائش پذیر تھے۔
ان میں سے ایک لڑکا سلیم جو بقائی میڈیکل کالج میں MBBS فائنل کا طالب علم ہے۔گھر خالی پا کر بچی کو گھر میں بلا کر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
لڑکی کی چیخنے پر محلے والے جمع ہوگئے اور لڑکے کو پکڑ کرلیا اور بچی کی عزت لٹنے سے بچالی، بعد میں متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے ایچ اینڈ اے لاء ایسوسیٹس لیگل ایڈ کے ایڈووکیٹ حبیب الرحمن میمن اور ایڈووکیٹ وسیم احمد شاہانی سے رابطہ کر کے قانونی مدد کی اپیل کی۔
متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کے مطابق انہوں نے ماڈل کالونی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، لڑکی کو میڈیکل کے لئے جناح اسپتال لے کر جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، دو سیکورٹی گارڈ ہلاک، ڈاکو رقم لوٹ کر فرار