پنجگور، سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،1جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجگور، سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،1جوان شہید
پنجگور، سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،1جوان شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 جوان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف

سانحہ آرمی پبلک اسکول، دہشتگردوں سے مذاکرات پر عدالت برہم

دیر بالا، سی ٹی ڈی کوہاٹ سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے 4دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سپاہی جلیل خان شہید ہوئے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا مقصد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو متاثر کرنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا سیکیورٹی فورسز کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ 

آج سے 7 روز قبل آئی ایس پی آر کے جا ری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا۔

 

Related Posts