افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ
افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز افغان سفارتخانے نے اطلاع دی تھی کہ افغان سفیر کی بیٹی پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ کار میں سوار ہونے کے لیے جارہی تھی۔

افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کے تناظر میں بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر فوری طور پر اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور تحقیقاتی ادارے افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل رابطے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، سفارتکاروں ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی 27 سالہ بیٹی سیلسلہ خیل کو نامعلوم ملزمان ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی میں لے گئے تھے۔ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی، میجر جنرل بابر افتخار

واقعہ گزشتہ روز دوپہر کوڈھائی بجے کے قریب رانا مارکیٹ تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے پچاس روپے کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اللہ کے کمیونسٹ ہونے سے متعلق تحریر بھی درج تھی۔ پمز اسپتال سے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔

Related Posts