عاطف اسلم نے محفل میلادؐ میں سماں باندھ دیا، نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر مقبول

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم نے محفل میلادؐ میں سماں باندھ دیا، نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر مقبول
عاطف اسلم نے محفل میلادؐ میں سماں باندھ دیا، نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی: ملک کے معرو ف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں محفل میلاد ؐمیں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کی سننے والوں نے بھرپور پذیرائی کی۔

معروف گلوکار عاطف اسلم حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی آواز میں خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔

عاطف اسلم کی نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں نے نہ صرف بہت پسند کیا بلکہ مختلف رائے کے ذریعے عاطف اسلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سیدہ اذکاء نور نامی صارف نے کہا کہ عاطف کی آواز بہت پیاری ہے، اللہ تعالیٰ انہیں استقامت دے اور مسجد الحرام میں اذان دینے کی ان کی خواہش پوری کرے۔اس کے علاوہ کوثر علی خان نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی یہ نعت دل کو چھو لینے والی نعت ہے۔

Related Posts