عاطف اسلم کا مداحوں کو رمضان کا تحفہ، ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Salam-e-Ajizana

کراچی: رمضان المبارک کے موقع پرمعروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا کلام ’سلام عاجزانہ‘ ریلیز کردیا ، مداحوں نے رمضان کا بہترین تحفہ قراردیدیا۔

5 منٹ اور 8 سیکنڈ پر مشتمل ’سلام عاجزانہ‘ کی ویڈیو میں گلوکاروں نے درود و سلام پڑھتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے،عاطف اسلم کے ہمراہ سلامِ عاجزانہ میں علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:عاطف اسلم نے محفل میلادؐ میں سماں باندھ دیا، نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر مقبول

معروف گلوکارعاطف اسلم کے نبی آخری الزماںﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

’سلامِ عاجزانہ‘ کی ریلیز کے بعدٹویٹر پر’عاطف اسلم‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہونے کے محض 10 گھنٹوں میں بے حد مقبول ہوگیا، ویڈیو کو ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ویووز مل چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کی جانب سے ایسے کلام عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں جس میں ’وہی خدا ہے‘ ’اسماءالحسنیٰ‘ ’ اذان‘ اور ’تاجدارِ حرم‘ شامل ہیں، مداحوں نے نئے کلام پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم نے ایک مرتبہ پھر ہمارے دل جیت لیے ہیں اور ہمارے لئے ہی رمضان کا بہترین تحفہ ہے۔

Related Posts