گزشتہ ماہ کے دوران کشمیر میں کم از کم 7 افراد کو شہید، 60 افراد کو گرفتار کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian troops martyr two more Kashmiris in IOK

ماہِ نومبر کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 7 افراد کو شہید کیا گیا، جبکہ 60 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں کشمیری نوجوان اور حریت رہنما شامل ہیں۔

نومبر کے دوران کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارتی فوج نے پر امن مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کرکے متعدد افراد کو بینائی سے محروم کردیا جبکہ فائرنگ کرکے کم از کم 82 افراد کو شدید زخمی کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور اس دوران کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے تشدد کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر  میں غاصب بھارت کی طرف سے نافذ کرفیو آج 119ویں روز میں داخل ہوگیا ،  جبکہ ذرائع مواصلات کی مسلسل بندش کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین کرفیو کے باعث کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دکانیں وغیرہ بند جبکہ وادی میں ہزاروں افراد کاروبار کی مسلسل بندش کے نتیجے میں بے روزگار ہوچکے ہیں۔

شدید سردی اور برف باری کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہے اور مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہوچکا ہے۔خوراک اور زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور ہسپتالوں میں مریضوں کے عدم علاج کے باعث مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ ہر روز جاری ہے۔

اس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری طویل کرفیو کے دوران سرچ آپریشن کے نام پر بھارت نے قتل و غارت جاری رکھی ہوئی ہے، کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر ذہنی توازن کھو رہی ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے  دو روز قبل  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ ظالم بھارتی فوجی ہر روز نئے کشمیری کو شہید کرکے اس پر جشن مناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیری مائیں ذہنی توازن کھو رہی ہیں۔مشال ملک

Related Posts