بلدیہ شرقی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرانسداد تجاوزات اظفر حسین گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Assistant Director Anti-Encroachment DMC East Azfar Hussain arrested

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایم کیوایم لندن سے رابطوں اور رقوم لندن منتقل کرنے کے الزام میں بلدیہ شرقی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرانسداد تجاوزات اظفر حسین حساس ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔

اظفر حسین ایم کیو ایم گلشن اقبال یونٹ 68 کا پرانا کارکن تھا، گرفتاری رہائشگاہ گلشن اقبال بلاک 3 سے عمل میں آئی، گرفتاری کے خوف سے ملزم کے کئی ساتھی دفتر سے غائب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اظفر حسین کو محکمہ انسداد تجاوزات کا بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا تھا ،ملزم پربھاری معاوضہ لے کر چھوٹے بڑے افسران کے تبادلےکرانے کا بھی الزام ہے۔

اظفر حسین کو چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور کا چہیتا افسر قرار دیا جاتا تھا ، ماضی میں اظفر حسین کی ایک آڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں ملزم باقاعدہ رشوت وصولی کا اعتراف کر رہا تھا ۔

رشوت وصولی کے بیان پر چند روز معطل رکھنے کے بعد بغیر کسی انکوائری کے چیئر مین معید انور کے چہیتے افسر ہونے کے سبب اظفر حسین کو دوبارہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ تعینات کر دیا گیا تھا۔

جب تک اظفر انسداد تجاوزات کے انچارج رہے گلشن اقبال میں ٹھیلے اور پتھاروں کی بھر مار رہی اور جو بھتہ نہیں دیتا تھا اس کا سامان اٹھا کر لے آتے تھے ، رات گئے تک ان کی ٹیم کام کرتی تھی اور بھاری نذرانے وصول کر کے سامان کی واپسی کا چالان جاری کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز جمیل فاروقی بغیر انکوائری بحال

ایک اندازے کے مطابق یومیہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے ضبط سامان واپس کرنے کا بھتہ وصول کیا جاتا تھا،اظفر حسین کی گرفتاری کے بعد ڈی ایم سی ایسٹ میں ان کے ساتھیوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور گرفتاری کے خوف سے کئی ساتھی دفتر سے غائب ہو گئے ہیں۔

Related Posts