تہران:امریکی ریاست نیو یارک میں ملعون سلمان رشدی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ایران کا موقف بھی سامنے آگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنیکا حق نہیں ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ملعون سلمان رشدی نے آسمانی مذاہب کی توہین کرکے لوگوں کے غیض وغضب کو خود دعوت دی،یہ سب اُسی کا نتیجہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے میں سلمان رشدی اور اس کے حامیوں کے علاوہ کسی اور کو قصور وار اور مذمت کے لائق نہیں سمجھتے۔
واضح رہے کہ ملعون سلمان رشدی پر گزشتہ ہفتے نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چاقو کے وار کئے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کی شناخت ہادی مطر کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:سابقہ بیوی کے سلمان رشدی کے متعلق شرمناک انکشافات