انٹرویو کے دوران خاتون کی عمر پوچھنا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرویو کے دوران خاتون کی عمر پوچھنا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا
انٹرویو کے دوران خاتون کی عمر پوچھنا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا

یہ کہاوت بڑی مشہور ہے کہ کبھی بھی کسی خاتون سے اُس کی عمر اور مرد سے اُس کی تنخواہ نہیں پوچھنی چاہیئے لیکن پھر بھی اکثر لوگ اِس قسم کے سوالات کرتے ہیں۔

 حال ہی میں آئرلینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو نوکری کیلئے آئی خاتون سے دوران انٹرویو اُن کی عمر پوچھنا مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں ایک  پیزا اسٹور نے خاتون کو ڈیلیوری ڈرائیور کی نوکری کے انٹرویو میں اس کی عمر پوچھنے پر  معافی مانگتے ہوئے 4 ہزار 250 پاؤنڈز یعنی 10 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ادا کیے۔

 رپورٹ کے مطابق جینس والش نامی خاتون نے الزام لگایا کہ انہیں ڈرائیور کی نوکری ان کی جنس اور عمر کی وجہ سے نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کا انوکھا چڑیا گھر جہاں جانور آزاد اور انسان پنجرے میں

بعدازاں مذکورہ خاتون نے  فیس بک پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو بتایا کہ انٹرویو کے دوران حکام نے میری عمر پوچھی۔

خاتون کی فیس بک پوسٹ  کا جواب دیتے ہوئے انٹرویو لینے والوں میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ملازمت کے انٹرویو کے دوران عمر کے بارے میں پوچھنا نامناسب ہے۔

 رپورٹس کے مطابق جلد ہی خاتون  نے ریسٹورنٹ  پر مقدمہ دائر کیا جس کے بعد  برانچ کے مالک جسٹن کوئرک نے اسے معافی کے طور پر معاوضہ ادا کیا۔

شمالی آئرلینڈ کے مساوات کمیشن کے حکم پر ریسٹورنٹ  فرنچائز کے مالک نے خاتون کو اس واقعے پر معافی کے طورپر 4 ہزار 250 پاؤنڈز ادا کیے۔

Related Posts