پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی بھرپور تیاریوں کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب شاہ میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی سیاست کرتی ہے۔ عوام کا ہم پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران پارٹی کارکنان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عام انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی منشور اور حکمتِ عملی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک بھر میں جیالے بھٹو ازم کے نظرئیے سے منسلک ہیں۔
انتخابات میں تاخیر کا مطلب الیکشن سے انکار ہے۔ بلاول
خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان چالیس منٹ تک ملاقات جاری رہی جس میں ملکی و سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔