آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے۔سردار لطیف کھوسہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif-Ali-Zardari

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

احتساب عدالت کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں طبی سہولیات نہیں دی جارہیں، لہٰذا انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے جبکہ جیل میں طبی سہولیات سابق صدر کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی ریفرنس: جسٹس فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل نمائندگی پر اعتراضات جمع کرادئیے

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری حکومت سے ذاتی طور پر کچھ لینا نہیں چاہتے، لیکن ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کا قانونی حق انہیں دیا جائے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب کو دل کا عارضہ لاحق ہے، اگر دل کی تکلیف ہوئی تو پولیس انہیں وقت پر ہسپتال نہیں پہنچا سکتی جبکہ اڈیالہ جیل سے ہسپتال تک فاصلہ بہت زیادہ ہے۔

آصف زرداری کے حق میں دلائل دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب تک ہسپتال منتقل نہ کیا جائے، اس وقت تک جیل میں ذاتی اٹینڈنٹ ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ آج لاہور کی احتساب عدالت پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی سماعت کرے گی جبکہ جیل حکام خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کریں گے۔

احتساب عدالت میں فریقین معزز جج جواد الحسن کے سامنے دلائل پیش کریں گے جبکہ استغاثہ خواجہ برادران کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت کو درخواست کرے گا۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی

Related Posts