آصف زرداری اورفریال تالپور کو بھی رہا کیا جائے،پیپلز پارٹی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari and Faryal Talpur
Asif Zardari and Faryal Talpur

لاہور:پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پیپلز پارٹی ہرجمہوری طریقہ اپنائے گی،نواز شریف اور مریم نواز کو جو عدالتوں نے ریلیف دیا ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔

آصف زرداری بھی شدید بیمار ہیں انہیں کسی عدالت نے کوئی سزا نہیں دی انہیں فوری طور پر آزاد کیا جانا چاہیے اور مریم نواز کی طرح فریال تالپور کو بھی میرٹ پر ضمانت ملنی چاہیے۔

پیپلزپارٹی اس فاشسٹ حکومت کو کسی فاشسٹ انداز میں انتہائی قدم کے تحت ہٹانے سے گریز کر رہی ہے اسی لئے ہم دھرنے جیسی ناپسندیدہ آپشن پر فی الحال جانے کیلئے تیار نہیں،ہمارے ملک کی جمہوریت بہت کمزور ہے لہٰذاہم احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : حکومت آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو شامل کرے، سعیدغنی

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چوہدری منظور احمد، چوہدری اسلم گل ،ملک عثمان اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعد بلاول بھٹو خیبر پختوانخواہ جائیں گے،یوم تاسیس کا جلسہ مظفر آباد میں ہو گا جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمعیت علمائے اسلام دھرنے کی حمایت کرتی ہے، جب بھی قیادت کہے گی پیپلزپارٹی احتجاج کا راستہ اپنائے گی، حکومت کا رہنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، حکومت برقرار رہے گی تو ملک میں مزید فاشزم آئے گا،ملک میں مارشل لا کا خدشہ نہیں، ماضی سے اداروں نے سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی انتقام اور مخالفین کو نشانہ بنانا اس حکومت کی روایت بن گئی ہے،آصفہ بھٹوزرداری

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے عوامی دبا ئوکے نتیجے میں تاجروں کو عارضی ریلیف ملا،عوامی دبا ئوکے نتیجے میں ہی ایوب خان، ضیا ء الحق اور پرویز مشرف گئے، ہم عوامی دبا سے ہی حکومت کو چلتا کریں گے، حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ میں اضافہ کر کے تحفہ دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ انہیں حلقہ بندیوں کے لیے چھ ماہ کا وقت درکار ہے، نیا بلدیاتی نظام جلد بازی میں لایا گیا، بلدیاتی نظام غیر جماعتی نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ آصف زرداری کا وزن بہت تیزی سے کم ہو رہا ہے، نواز شریف کی طرح آصف زرداری کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔

Related Posts