پیپلز پارٹی کا 55واں یومِ تاسیس، سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پیغامات جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 55واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقعے پر وزیر خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے تہنیتی پیغامات جاری کردئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پارٹی کے ان ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظرئیے پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر بلاول کا خطاب، نشتر پارک میں جلسہ

یومِ تاسیس کے حوالے سے پیغام میں سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ان ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کیلئے وقف کردی۔ پیپلز پارٹی نے 3 آمروں کو شکست دے کر جمہوریت کو فتح یاب کیا ہے۔

پیغام میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کیلئے کیسے جان قربان کی جاتی ہے، یہ حوصلہ صرف پیپلز پارٹی قیادت کا ورثہ ہے۔ کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی بے مثال ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتے تھے مگر وہ تاریخ ساز بن گئے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی۔ وہ نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر جمہوری جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بت پاش پاش کردئیے۔

بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ تاسیس کے حوالے سے پیغام میں کہنا ہے کہ 55 سالوں پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے۔ اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ ہم نے مشکل ترین حالات کا جرأت و بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزمائش اور کٹھن حالات کے دوران ملک و قوم کو قیادت فراہم کی۔ یہ پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ پارلیمان کی بالادستی کو ناقابلِ تسخیر بنا دیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں۔ نوشتۂ دیوار ہے کہ ملک کو آئندہ سیلیکٹیڈ نہیں، الیکٹیڈ حکومتوں کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کو یہ ملک، آئین اور جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہیں۔

 

Related Posts