الیکشن کرائیں، دیکھتے ہیں عوام کس کیساتھ ہے، آصف زرداری کا حکومت کو چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asif zardari addresses benazir death anniversary at Garhi Khuda Bakhsh

لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تم مانتے ہو نہیں چل رہا تو کیوں چلے نہیں جاتے، الیکشن کرائیں، دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہے،ان سے پاکستان چل نہیں رہااور چلے گابھی نہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، نیب نے بلیک میلنگ شروع کردی ہے،میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا ملک چلالو یا نیب چلا لو۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم والے ہیں، ملک چلانے کیلئےاور لوگ چاہئیں، ان سے پاکستان چل نہیں رہااور یہ میرا دعویٰ ہے ان سے پاکستان نہیں چلے گا،یہ حکومت نہیں رہے گی،آپ کی حکومت آئے گی۔

سابق صدر مملکت نے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا ہے کہ میری طبیعت بہتر ہوگی تو آپ دوستوں سے ملاقات ہوگی،میاں نواز شریف کی حکومت آئی، ہم نے ویلکم کیا۔

ہم نے اپنی حکومت کی میعادپوری کی، ہم نے بچوں کی طرح ملک کو سنبھال کر چلایا، ہمارے دور میں قیمتیں کم تھیں، ہر شخص امید لگائے بیٹھا ہے کہ بھٹو کی پارٹی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ آتے جاتے ہیں، آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، الیکشن کرائیں، دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہے، تم مانتے ہو نہیں چل رہا تو کیوں چلے نہیں جاتے، پاکستان پر رحم کرو، عوام پر رحم کرو۔

مزید پڑھیں:این آر او دیناعمران خان کی حیثیت نہیں، لانے والوں کو پیچھے ہٹنا ہوگا، مریم نواز

آصف زرداری نے کہا کہ گڑھی خدا بخش شہیدوں کامقام نہیں،ہم نے بہت سے شہید دفن کیےہیں، میں نے کہا پاکستان کھپے، بلاول نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے،بینظیر نے اپنے گھر کی پرواہ کی نا اپنے بچوں کی پرواہ کی۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی جدوجہد میں گزار دی،کارساز کے شہدا کی شناخت نہیں ہوئی، وہ بھی یہاں دفن ہیں،بہت سے شہیدوں کی شناخت نہیں کرسکے۔

Related Posts