شاداب کی انجری کے بعد آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاداب کی انجری کے بعد آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے
شاداب کی انجری کے بعد آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے

لاہور: انجری کا شکار شاداب خان کی عدم موجودگی میں جمعرات کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کریں گے۔

فرنچائز نے ایک بیان میں کہا، ”آصف علی پشاور زلمی کے خلاف شاداب خان کی غیر موجودگی میں پی ایس ایل میں پہلی بار باضابطہ طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے۔”

کپتان شاداب خان اور تیز گیند باز ذیشان ضمیر اپنی ٹیم کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائز نے بدھ کو ایک بیان میں کہاکہ ”ہمیں ابھی ابھی ان کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور میڈیکل پینل جلد ہی تمام تفصیلات شیئر کرے گا”

ایک ٹویٹ میں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

شاداب خان میچ کے دوران اپنے چار اوورز کا پورا کوٹہ نہیں کروا سکے اور انہیں دوسری اننگز میں میدان سے باہر جانا پڑا۔ شاداب نے میچ کے بعد ٹویٹ کیا کہ بدقسمتی سے مجھے ابھی تک اپنی چوٹ کی حد کا علم نہیں، براہ کرم میرے اور میری ٹیم کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ شاداب کی عدم موجودگی کے باوجود اسلام آباد کراچی کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ صرف ایک رن سے جیتنے میں کامیاب ہوا۔

مزید پڑھیں: سپر لیگ 7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد کو تازہ ترین دھچکا اس وقت لگا جب اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کے جاری ساتویں ایڈیشن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

Related Posts