ایشیا کپ، پاک بھارت میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: کولمبو میں کرکٹ کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں، پاکستان اور بھارت کا میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کولمبو میں رات گئے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سہہ پہر کے اوقات میں بھی زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی، کیریئر کا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہی سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

Related Posts