بھارتی پروفیسر نے مودی حکومت کی الزام تراشیاں بے نقاب کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا
یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا

اپسالہ: بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے مودی حکومت کی الزام تراشیاں بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم دوسروں کو چین کا ایجنٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ چین سے فنڈنگ بھی لی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویڈن کی اپسالہ یونیورسٹی میں جنگ اور امن کا مضمون پڑھانے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ چین نے امبانی کی بنائی ہوئی تنظیم کو فنڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی شہرت بڑھ جائیگی۔  اشوک سوائن کی پیشگوئی

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن (او آر ایف) کو چین نے پہلے 7.7 لاکھ 29 اپریل 2016 میں اور پھر 11.55 لاکھ 4 نومبر کو دئیے۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ چین نے 1 اعشاریہ 06 کروڑ 31 دسمبر 2017 اور 50 لاکھ یکم دسمبر 2017 کو دئیے۔ نریندر مودی حکومت کے وزیر خارجہ کا بیٹا او آر ایف کیلئے کام کرتا ہے جبکہ مودی حکومت دوسروں کو چین کا ایجنٹ قرار دیتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سویڈن میں تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان کی شہرت بڑھ جائے گی۔

 ٹوئٹر پر اگست کے دوران اپنے ایک پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں بے حد مشہور ہیں جبکہ کسی بھی سیاسی رہنما کو شکست دینی ہو تو سیاسی راستہ ہی اختیار کرنا پڑتا ہے۔ 

Related Posts