صرف جنگ بندی نہیں، فلسطین کی مکمل آزادی چاہئے، اشنا شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں صرف جنگ بندی نہیں بلکہ فلسطین کی مکمل آزادی بھی چاہیے اور جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

 کراچی میں سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں اداکارہ اُشنا شاہ اور حنا خواجہ نے بھی شرکت کی۔

اُشنا شاہ نے فلسطین کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد نہیں ہے، 1948 سے معصوم فلسطینیوں پر جبر و ستم ہو رہا ہے، غزہ میں جنگ نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جو غیرقانونی ہے۔

 

اداکارہ نے کہا کہ ہم صرف فلسطین میں جنگ بندی نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی بھی چاہتے ہیں، وہ آزادی جس میں کوئی خوف نہ ہو اور جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملے گی ہم اسی طرح سڑکوں پر نکلیں گے اور چُپ نہیں بیٹھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا پروپیگنڈے کے تحت غلط رپورٹنگ کر رہا ہے، فلسطینیوں کی آواز دبا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیاں بھی اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں، فلسطین کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پابندی لگائی جارہی ہے، بلاک کیا جارہا ہے۔

اُشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی دہشتگردی پر مسلم ممالک خاموش ہیں جبکہ دُنیا کے سُپر پاور ممالک فلسطین کے قتلِ عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم غزہ نہیں جاسکتے لیکن یہاں پاکستان میں رہ کر اپنی آواز بُلند کرکے اپنی حکومت پردباؤ ڈال سکتے ہیں کہ کُھل کر فلسطین کی حمایت کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ! ہم حق اور سچ کے راستے پر ہیں، ہر پاکستانی کو فلسطین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کا حصہ بننا چاہیے کیونکہ اب یہ یہودی یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ نسل کشی ہے۔

 

Related Posts