پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض نے کہا ہے کہ میرے سوتیلے باپ نے میرے ساتھ 3 سے 4 بار جنسی زیادتی کی کوشش کی، تاہم میں محفوظ رہی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران فلمی اداکارہ ایشل فیاض نے بچپن سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میری عمر 3 سال تھی تو میرے حقیقی والد کا سایہ میرے سر سے اٹھ گیا۔
گفتگو کے دوران اداکارہ ایشل فیاض نے کہا کہ والد کی وفات تمام گھر والوں کیلئے بڑا صدمہ تھا، پھر میری والدہ کو دوسری شادی کرنی پڑی جس کے بعد میں تھوڑی سی بڑی ہوئی اور 1 نہیں بلکہ 3 بار میرے سوتیلے باپ نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی۔
اداکارہ ایشل فیاض نے کہا کہ 3 بار زیادتی کی کوشش کیے جانے پر میں کچھ نہیں کہہ سکی اور خاموش رہی جب چوتھی بار سوتیلے باپ کی طرف سے زیادتی کی کوشش ہوئی تو میں نے اپنی بہن کو سارا واقعہ سنا دیا۔
ایشل فیاض نے کہا کہ پھر میری بہن اور میں اپنی امی کے پاس گئے اور ساری بات بتا دی۔ میری والدہ نے اس واقعے کے بعد ایک بڑا قدم اٹھایا اور مجھ سے زیادتی کی کوشش پر نئے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ امی اور سوتیلے باپ میں طلاق ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے رادھے کی آمدن کا مخصوص حصہ کورونا ریلیف کیلئے مختص کردیا