آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشز کرکٹ سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ashes Series
ایشز سیریز شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برمنگھم: رواں سال کی ایشز کرکٹ سیریز آج سے برمنگھم میں شروع ہورہی ہے جس کا پہلا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے اس میچ میں انگلینڈ کے جیسن رائے بطور بیٹسمین ،جوفرا آرچر ، بین اسٹوکس اور کرس ووکس بطور آل راؤنڈر جبکہ جونی بیرسٹو وکٹ کیپر ہوں گے۔ جیمز اینڈرسن، اسٹوارٹ براڈ اور اولی اسٹون باؤلنگ کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ اسکواڈ میں مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ بطور بیٹسمین، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش بطور آل راؤنڈر جبکہ پیٹ کمنز، نیتھن لیون اور پیٹر سڈل بطور باؤلر شامل ہیں۔

ایشز سیریز کے اب تک ہونے والے میچوں میں آسٹریلیا 33 بار جبکہ انگلینڈ 32 بار فاتح رہا۔  یوں اب تک برتری آسٹریلیا کے نام رہی ہے۔ایشزکا مطلب راکھ ہے اور اس کرکٹ سیریز کا نام راکھ سے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ انگلش اخبار کی ایک خبر ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ کا روایتی کھیل پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ سے کسی طرح کم نہیں اور ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں۔جیسے پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں کوئی ہارنا نہیں چاہتا، یہی حال انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ہے۔

اسپورٹنگ ٹائمز نے ایک بار انگلش ٹیم کے ہارنے کی خبر دیتے ہوئے تحریر کیا کہ انگلش کرکٹ مر چکی ہے، اب یہ انگلینڈ میں دفن ہوگی اور اس کی راکھ ہم آسٹریلیا بھیج دیں گے۔

اس کے بعد موقع ملتے ہی انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا کے اپنے ہی میدان میں ہرایا تو کچھ خواتین نے انگلش کپتان کو راکھ تھما دی۔ اسی راکھ سے ٹرافی بنائی گئی جسے حاصل کرنے کے لیے ایشز کرکٹ سیریز کے روایتی میچ کھیلے جاتے ہیں۔

برمنگھم میں آج سے شروع ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی پوری کوشش ہوگی کہ 33 بار جیتنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کا ریکارڈ ہر صورت میں برابر کردے ۔ جیتنے کی یہی لگن ایشز کرکٹ سیریز کے روایتی مقابلے کی جان ہے۔

Related Posts