اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہاہےکہ وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن مہم کیلئے 250 ارب کی ویکسین خریدی تھی جس کے تحت سال 2021 کے اختتام تک 7 کروڑافرادکی مکمل ویکسی نیشن کاہدف پوراکرلیاگیاہے۔
To make this massive vaccination drive possible, the Federal Government has procured vaccines worth nearly Rs. 250 Billion. 100% of vaccine procurement done by the federal government, which has provided free vaccines to all citizens regardless of which province they live in.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 31, 2021
وفاقی وزیراسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کوروناپرقابو پانےکیلئے سوفیصد ویکسین خریدی جاچکی ہے جس کے تحت ملک کے عوام کوفری ویکسین لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نےنیوائیرنائٹ پرمنچلوں کووارننگ دےدی
اسد عمر نے این سی اوسی کی ٹیم، وفاق، صوبوں کی انتظامیہ اورصحت ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت سے یہ ہدف حاصل ہوا جسے لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔