اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی توہین سے متعلق کیس میں شوکاز نوٹس پر اپنا جواب جمع کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد میں ہوئی۔
وزیروں کی چوری کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا ہے، عمران خان
سماعت کے دوران توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرایا گیا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہمارے حلقے میں ہو رہے ہیں جس میں فواد چوہدری اور میں دونوں حصہ لے رہے ہیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے دلائل کے دوران کہا کہ سماعت کیلئے الیکشن کے بعد کی تاریخ دینا مناسب رہے گا۔ اعتراضات پر دلائل کیلئے آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کی کوشش کروں گا۔ ہمارے پاس انتخابی مہم کیلئے وقت کم ہے۔
الیکشن کمیشن نے توہین کیس کی مزید سماعت رواں ماہ کی 28 تاریخ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو غداری اور توہین سے متعلق کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔