بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں، عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جبکہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عوام کی آمدنی اور اخراجات میں 7 سے 8 ہزار کا فرق آگیا ہے۔ دودھ 200 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔ ایک سال پہلے 130 روپے میں بکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  معیشت زمین بوس، 2023 کا الیکشن ہم جیتیں گے۔عمران خان

گفتگو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ آٹو موبائل میں آہستہ آہستہ پروڈکشن بند ہوگئی۔ 30 ہزار تنخواہ والے کی آمدن اور اخراجات میں 8 ہزار تک کا مزید بوجھ پڑا۔ ایک سال پہلے 20 کلو آٹا 1159 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ویب سائٹ پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی موجودہ قیمت 1 ہزار 619 روپے بتائی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت آدھی رہ گئی جبکہ پاکستان میں 33فیصد بڑھی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ڈیزل 65 جبکہ پیٹرول کی قیمت 53فیصد بڑھی۔ عالمی منڈی میں تیل 75 سے 80 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر کہا جاتا ہے کہ مشکل فیصلے کیے ہیں۔

اسد عمر نے اللہ سے حکومت کو ہدایت دینے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ عوام مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہیں، ہماری حکومت بھی مہنگائی کو بنیاد بنا کر ہٹائی گئی۔ 13 جماعتی ٹولہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کرتا تھا۔

 

Related Posts