پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی فروری سے شروع ہوگی۔اسد عمر کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی فروری سے شروع ہوگی۔اسد عمر کا اعلان
پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی فروری سے شروع ہوگی۔اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی آئندہ ماہ فروری سے شروع ہوجائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مجھے کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک اچھی خبر ملی ہے۔ آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کی پہلی ششماہی تک دستیاب ہوسکیں گی۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مارچ تک ہمیں کورونا ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی جس کی سپلائی کا آغاز فروری سے ہوگا۔ حکومت نے کورونا ویکسین کے حصول کیلئے 8 ماہ قبل معاہدہ کیا تھا تاکہ ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے اعلان کیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈی آر پی) کے ذریعے منظور شدہ اینٹی کورونا وائرس کی ویکسین صوبے اور نجی ادارے درآمد کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ایک مقامی نیوز چینل کو 14 روز قبل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابتدا سے ہی این سی او سی نے یہ پالیسی اپنائی کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس ویکسین درآمد کرنے کی اجارہ داری نہیں رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  نجی ادارے کورونا ویکسین درآمد کرنے کیلئے آزاد ہیں، اسد عمر