وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بچوں کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بچوں کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے
وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بچوں کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک اپنے بچوں کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان بچوں کی حوالگی کے معاملے پر تنازعہ عرصۂ دراز سے میڈیا رپورٹس کا حصہ رہا ہے، اسد خٹک نے وینا ملک کے خلاف ویڈیو بیان جاری کردیا۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں اپنے بچوں کیلئے آیا ہوں۔ وینا ملک اور اس کے اہلِ خانہ نے مجھ پر بہت سے الزامات عائد کیے ہیں۔ وینا ملک کے خلاف میں سارے ثبوت لے کر پاکستان پہنچا ہوں۔

اسد خٹک نے کہا کہ میں وینا ملک کے تمام سوالات کے جوابات ثبوت کے ساتھ میڈیا کے حوالے کروں گا۔ وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا اور اپنے بچے واپس حاصل کرکے رہوں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے بچوں کی غیر قانونی پاکستان اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے دبئی سے اپنی سابقہ اہلیہ کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

گزشتہ برس نومبر کے دوران اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک میرے بچوں کو غیر قانونی طور پر دبئی سے پاکستان لائی، ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے امریکی شہری ہیں، وینا ملک کے غیر قانونی اقدام پر قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: وینا ملک پر بچوں کی اسمگلنگ کا الزام، سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

Related Posts