نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی، مریم نواز
نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی، نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے۔ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع۔ معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو اور عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ۔ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی انہیں سزا ملی۔2016ء میں عوام سے ترقی، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی۔ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی۔

21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں۔ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والانوازشریف واپس آرہا ہے۔نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔ نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔ نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پیٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔

مریم نواز نے کہا کہ وعدہ ہے کہ خیبرپختون خوا کی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے۔ دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاستدانوں کیخلاف کرپشن کیسز دوبارہ کھل جائیں گے

شرکا نے اس موقع پر کہا کہ ہر تنظیم بڑھ چڑھ کر نواز شریف کا استقبال کرے گی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جب ہٹایا گیا، پاکستان اور عوام کو غربت اور معاشی تکلیف ملی۔ دریں اثنا مریم نواز کی زیر صدارت نواز شریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق تیاریوں پر غور کیا گیا۔

Related Posts