اے آر وائی کا این او سی منسوخی کا حکم عارضی معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے نجی نیوز چینل اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کا حکم نامہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
سنیچر کو عدالت میں پیمرا کی جانب سے خواجہ شمس اسلام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز زہر اے آر وائی دکھا رہا ہے۔ دو تین دن کا وقت دے دیں، پورا کیس سن کر فیصلہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا آپریٹنگ لائسنس منسوخ کردیا

خواجہ شمس اسلام کا کہنا تھا کہ ’لائسنس منسوخی کی وجوہات بھی دی جائیں گی، یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے تمام چیزیں عدالت کے سامنے رکھیں گے۔‘
اے آر وائی نیوز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’اے آر وائی قواعد کے تحت کام کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا گیا تھا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’نوٹی فکیشن کی معطلی کے بعد نشریات بحال نہ ہوئیں تو توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔‘
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے این اوسی منسوخ کرنے کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 اگست کو ہو گی۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر اے آر وائی نیوز کے ملازمین اور صحافی تنظیموں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔
سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے۔ صحافیوں کا معاشی قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’اداروں کی بندش مسائل کا حل نہیں ہے۔ حکومت متعلقہ فورمز پر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔‘
خیال رہے رہے گزشتہ روز وزارت داخلہ نے چینل آے آر وائی کی سکیورٹی کلیئرینس ایجنسیوں کی جانب سے منفی رپورٹ ملنے پر کینسل کر دی تھی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’ایجنسیوں کی جانب سے ناسازگار رپورٹ کی بنیاد پر اے آر وائی نیوز کو جاری کیا جانے والا این او سی اگلے آرڈر آنے تک فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے۔‘

Related Posts