آرٹس کونسل کراچی میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور آزادی فیسٹیول کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arts Council of Pakistan Karachi hosted "Azadi Festival" full of enthusiasm

کراچی :صدر آرٹس کانسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تہوار جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ مناتی ہیں،آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہر سال جشن آزادی کا سب سے بڑا پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں ہر زبان، رنگ و نسل اور قومیتوں کے لوگ نہ صرف شریک ہوتے ہیں بلکہ اس کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کانسل احمد شاہ نے کراچی آرٹس کانسل میں منعقدہ جشن آزادی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کی جانب سے تیار کردہ ملی نغمے ”زندگی ہے پاکستان“ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے میں گورننگ باڈی کو کامیاب پروڈکشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان میں 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر ”جشن آزادی فیسٹیول“ میں آزادی مشاعرہ، میوزیکل پروگرام اور کلچرل ڈانسز کا اہتمام کیا گیاجس سے بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی، مرکزی تقریب میں 13 اگست کی رات 11بجکر 59 منٹ پر قومی ترانوں کی گونج میں پرچم کشائی ہوئی، بعد ازاں کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر آزادی مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی صدارت انور شعور نے کی جبکہ فاطمہ حسن، اے ایچ خانزادہ ،اجمل سراج، عقیل عباس جعفری، سلمان احمد، ناصرہ زبیری سمیت ملک کے نامور شعراءکرام نے اپنے کلام پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نے انجام دیے۔

مزید پڑھیں:کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ زندگی ہے پاکستان ریلیز کر دیا

لائیو کنسرٹ میں ارمان رحیم،شاہ زیب علی،مصطفی بلوچ،محمد زبیر،کامران ساگو ،عمران علی،شاہ رخ عباس،نیوٹن مشتاق،نروداہ ملانی، ہما مغل اور دیگر فنکاروں نے بھی قومی نغمے گا کر حاضرین کے لہو گرمائے۔ اس موقع لوک فنکاروں نے علاقا ئی رقص بھی پیش کیے۔

Related Posts