لاہور: کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرنے والے اولمپین ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے ارشد ندیم ترکش ائیر لائن کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔
اسلامی یکجہتی گیمز،ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا