14 اگست کی آمد آمد ، شہر اقتدار کی سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

14 اگست کی آمد آمد ، شہر اقتدار کی سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار
14 اگست کی آمد آمد ، شہر اقتدار کی سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ مختلف شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہاد نے ابھی سے 14 اگست کا رنگ جمانا شروع کردیا ہے۔

14 اگست کے حوالے سے شہریوں میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔ خواتین، بچے، جوان اور بوڑھے 14 اگست کی مناسبت سے ملبوسات سلوار رہے ہیں خاص طور پر خواتین نے اپنے کپڑوں کے ساتھ ، جوتوں ، ہیئر رنگ اور سبز ہلالی چوڑیوں کی خریداری شروع کردی ہے جبکہ نوجوان سبز ہلالی پرچم والی شرٹس بیجز کیپس براسلیٹ خرید رہے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم آزاد قوم ہیں ہمارا ملک 14 اگست 1947 کو آزاد ہوا تھا ہم اپنی آزادی کا جشن جوش و خروش سے منائیں گے جیسا کہ گذشتہ سالوں سے مناتے ہیں۔ ہم نے اپنے گھروں میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اہتمام کیا ہوا ہے۔

سبز ہلالی جھنڈیوں سے گھروں کو بازاروں کو سجائیں گے چودہ اگست کو صبح کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کریں گے اور ملک و قوم کی سربلندی کے لیے دعائیں مانگیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہلڑ بازی نہ کریں ون ویلنگ نہ کریں بلکہ 14 اگست آزادی کا دن ہے اس کو اچھے طریقے سے منائیں اور باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ آزادی بڑی نعمت ہے جن ممالک کو ابھی تک آزادی نہیں ملی آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھیں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹال ہولڈرز کا کہنا تھا کہ شہری بڑے ذوق و شوق سے سبز ہلالی پرچم والے بیجز جھنڈیاں  کیپس بریسلیٹ خرید رہے ہیں۔ ملک و قوم سے خوشی کا اظہار کررہے ہیں  چودہ اگست کے حوالے سے شہریوں میں کافی جوش و ولولہ پایاجاتا ہے۔ اللہ تعالی ہمارے ملک پر ہمیشہ کرم و فضل کرے اور پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

Related Posts