اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالےآج کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کےدوران سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی، جس کے تحت کراچی میں جاری پاک ،ویسٹ انڈیز کی سیریزکےدوران فوج مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے فرائض سرانجام دےگی۔
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم خالی دیکھ کر غمزدہ، وجوہات کی تلاش شروع