لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یونیورسٹی کی کانووکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گریجویٹ طلباء میں ڈگریاں اورمیڈلز تقیسم کیے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان طالب علم اپنا مقصد اور عزائم ہمیشہ بلند رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا