سپہ سالار کی ملٹری ایڈوائزر یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی امور پر بات چیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار کی ملٹری ایڈوائزر یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی امور پر بات چیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برامے ڈائپ سے ملاقات کی اور عالمی امور، پاکستان میں سیلاب سے پیداہونیوالی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور امن دستوں، انسداد دہشتگردی امور میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور پاکستان میں بدترین سیلاب تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سپہ سالار نے ملٹری ایڈوائزر کے یو این امور کے فروغ کیلئے کردار کو سراہا۔

Related Posts