آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کی سطح پر 2 ہفتوں پر محیط مشق ضرب الحدید کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد انفنٹری ، میکانائزڈ فورسز ، کامبیٹ ایوی ایشن ، نگرانی پلیٹ فارمز ، آرمی ایئر ڈیفنس اور توپ خانوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے تشکیلوں کی آپریشنل تیاری کو بڑھاتے ہوئےایک کور کے دفاعی آپریشنل دائرہ میں کام کرنا ہے۔

مشق میں شریک فوجیوں نے مشق کے مختلف مراحل میں پیشہ وارانہ مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ جارحانہ اور دفاعی مشقیں کیں۔ شریک فوجیوں کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کی جنگی تیاری اور تربیت کے معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زور دیا کہ عمدہ تربیت اور عزم تمام خطرات اور چیلنجوں کے موثر جواب کے لئے آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے نویں جماعت کے طالب علم کا بڑا کارنامہ،واٹس ایپ طرز کی ایپلیکیشن متعارف کرادی

جنرل قمر جاوید باجوہ نےبہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا اور انجینئرنگ کی مہارت اور بحالی کے معیار کو سراہا۔ قبل ازیں مشق کے علاقے میں پہنچنے پرکور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Posts