وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، داخلی اور خارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا پاکستان سول ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کا متحمل ہوسکتا ہے؟
کیا پاکستان سول ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کا متحمل ہوسکتا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں داخلی اور خارجہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کو کورکمانڈرز کانفرنس پر بریفنگ دی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال ، ملکی داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل فیض حمید، جنرل عاصم منیر اور جنرل محمد عامر نے اپنے اپنے عہدوں پر پیشہ ورانہ قابلیت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دئیے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری رابطوں میں تیزی آئی،آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے ملاقات کیلئے کابل پہنچ گئے جہاں پاک افغانستان سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ گزشتہ ماہ کابل پہنچے، جنرل فیض حمید نے طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈین کنگ مرحوم عمر شریف کی نماز جنازہ ادا، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

 

Related Posts