آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی کااجلاس آئندہ ہفتے متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ہے یہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔ ممکنہ طور پر اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اوراپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا بھی امکان ہے جبکہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ تین روز تک سپریم کورٹ میں جاری رہنے والی آرمی چیف کیس کی سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے چھ ماہ کے اندر قانون سازی کرے ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔

Related Posts