پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے اورہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاک بحریہ کی جنگ کی طرف سے دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔

آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جیواسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Posts