کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر بھی غیر محفوظ، مسلح افراد کی اسماء بتول سے لوٹ مار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر بھی غیر محفوظ، مسلح افراد کی اسماء بتول سے لوٹ مار
کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر بھی غیر محفوظ، مسلح افراد کی اسماء بتول سے لوٹ مار

کراچی پولیس شہریوں کو جرائم پیشہ افراد سے بچانے میں ناکام نظر آتی ہے جبکہ شہرِ قائد میں اسسٹنٹ کمشنر بھی غیر محفوظ ہیں۔ مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول سے مبینہ طور پر صبح کے وقت لوٹ مار کی۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اہلِ خانہ کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئیں تو واپس جاتے ہوئے مسلح ملزمان نے موبائل فون اور رقم چھین لی اور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھاگ کر شادی کرنے والی نمرہ کاظمی والدین کے گھر آگئی 

واضح رہے کہ بہادر آباد کا نام برصغیر کی تحریکِ آزادی کے اہم ناموں میں شامل بہادر یار جنگ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ بہادر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت مسلح افراد نے لوٹ مار کی، اسماء بتول سکیورٹی سے محروم تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول کی جانب سے واقعے کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول نے مختلف علاقوں میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 دکانیں سیل کردیں اور 4 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ماسک پہنے ہوئے اسماء بتول کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔ 

(فوٹو: اردو ساگر)

اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول نے منافع خوروں پر 75 ہزار روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کمشنر کراچی کے پرائس کنٹرول پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ 

Related Posts