نائجیریا میں شدت پسندوں کے ہاتھوں فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کا قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nigeria killing
نائجیریا میں شدت پسندوں کے ہاتھوں فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کا قتل

ابوجا: نائجیریا میں شدت پسندوں نے فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق نائجیریا میں شدت پسند جنگجوؤں نے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی فرانسیسی این جی او کے ایک اسٹاف ممبر اور دو ڈرائیورز سمیت 4 مغویوں کو قتل کردیا ہے ،ایک امدادی کارکن اب بھی جنگجوئوں کی قید میں ہیں۔

فرانسیسی امدادی تنظیم ’اگینسٹ ہینگر‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 18 جولائی میں اغوا ہونے والے 6 کارکنان میں سے 4 کو قتل کر دیا گیا ہے، مغویوں کو نائجیریا کے شمال مشرقی حصے سے اغوا کیا گیا تھا۔ تنظیم نے مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

ایک مغوی کو رواں برس ستمبر میں قتل کردیا گیا تھا اس طرح مقتولین کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور اب جنگجوؤں کی قید میں این جی او کا ایک مغوی ہے۔ اگینسٹ ہنگر کے ذمہ داروں نے حکومت سے باقی بچ جانے والے ایک مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

Related Posts