اسلام آباد: یوم پاکستان کی تقریبات کے موقع پر مسلح افواج نے اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈ میں طاقت کا مظاہرہ کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پریڈ گراؤنڈ میں وزیراعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں شریک معززین نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کو دیکھا۔
عظیم الشان پریڈ میں مسلح افواج کے مختلف دستوں اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ پی اے ایف کے JF-17 تھنڈر، F-16 اور میراج طیاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ایئر فورس کی ایروبیٹک ٹیم شیردل نے آسمان کو مختلف رنگوں میں رنگتے ہوئے فضائی کرتب دکھا کر ہجوم کو مسحور کر دیا۔ اس کے بعد پریڈ میں چاروں صوبوں کی مختلف ثقافتوں کی نمائش کی گئی جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے فلوٹس بھی تقریب میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں:یوم پاکستان، تقسیم ہند اور مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کا مقصد کیا تھا ؟