حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتالوں کے چکر میں اسٹریچر پر دم توڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتالوں کے چکر میں اسٹریچر پر دم توڑ گیا
حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتالوں کے چکر میں اسٹریچر پر دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے کریم آباد پُل کے قریب حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتالوں کے چکر لگاتے لگاتے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد پل کے قریب حادثے کا ہونے والا زخمی نوجوان بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ زخمی نوجوان کی موت کی ذمہ دار دو سرکاری اسپتال کی انتظامیہ عائد کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے واقعے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے فیصلہ وزیر صحت سندھ کریں گی۔ عارف ہاشم نامی نوجوان 12 ستمبر کے روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا اسے پہلے ایک پھر دوسرے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے طبی امداد نہ دی جاسکی۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان چار اسپتالوں کے چکر کاٹتا رہا کہیں سی ٹی اسکین کی سہولت نہ ملی تو کسی نے نامعلوم قرار دے دیا، بروقت علاج نہ ملنے پر زخمی شہری اسٹریچر پر ہی دم توڑ گیا۔

بعدازاں عارف کو عباسی اسپتال لایا گیا جہاں رات کی شفٹ میں سی ٹی اسکین اور نیورو سرجری کی سہولت ہی نہ تھی یہاں سے زخمی عارف کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتظامیہ نے نامعلوم ہونے کی بنیاد پر لینے سے انکار کردیا۔

عارف کو شدید زخمی حالت میں دوبارہ عباسی اسپتال لایا گیا لیکن اس کی ہمت جواب دے چکی تھی وہ بالآخر اسٹریچر پر ہی دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جناح اورعباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کوقصور وار ٹہرایا گیا ہے، اسپتالوں کےخلاف کیا کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کا فیصلہ وزیر صحت سندھ کریں گی۔

یہ  بھی پڑھیں : انگلش ٹیم نہیں آئی تو قیاقت نہیں آگئی رونا دھونا بند ہونا چاہیے، گورنر پنجاب

Related Posts