کیا آپ سبز الائچی کے حیرت انگیز کمالات اور فوائد سےواقف ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبز الائچی کے حیرت انگیز کمالات اور فوائد سے کیا آپ واقف ہیں؟
سبز الائچی کے حیرت انگیز کمالات اور فوائد سے کیا آپ واقف ہیں؟

چھوٹی الائچی یا سبز الائچی ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے اور مختلف کھانوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ اس کے فوائد اور مختلف استعمال سے ناواقف ہیں اور اسے صرف کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے ہی استعمال کرتے ہیں۔

آج ایم ایم نیوز میں ہم آپ کو بتائیں گے اس چھوٹی سی سبز الائچی کے حیرت انگیز کمالات اور اس کے چند ایسے فوائد جنہیں اپنا کر آپ بھی اُٹھا سکیں گے اس سے بھرپور فائدہ۔

 الائچی میں موجود غذائیت

الائچی میں معدنیات، آئرن، اور مینگنیز وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے جو کہ ہماری صحت کے لئے ضروری غذائی جُز ہیں اور اُن کی ہمارے جسم کو بے حد ضرورت ہوتی ہے۔

 کینسر کے خلاف مفید

تحقیق کے مطابق الائچی میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف لڑنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں اور یہ کینسر کے جراثیم کی نشونما کو روکتے ہیں خاص طور پر الائچی کے استعمال سے پیٹ اور آنتوں کے کینسر میں فائدہ ہوتا ہے۔

سانس کی تکلیف دور کرنے کے لئے بہترین

الائچی ایک کم خوشبو دار مصالحہ ہے اور اس کے استعمال سے سانس کی تکلیف دور ہوتی ہے، اس سے پُرسکون طریقے سے سانس لینے میں مدد ملتی ہے، یہ نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہے اور اس کے استعمال سے قبض کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

متلی اور اُلٹی دور کرنے میں مفید
سالوں سے الائچی کا استعمال متلی اور اُلٹی کی کیفیت کو دور کرنے میں کیا جاتا رہا ہے، اگر آپ کو اُلٹی یا متلی محسوس ہو تو آپ الائچی منہ میں رکھ لیں اور اُس کا رس پی لیں اس سے آپ کو آرام آئے گا، خاص طور پر سرجری کے بعد خواتین کو ایسی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں انہیں الائچی کا استعمال کرنا چاہیئے۔

منہ کی بُو دور کرنے کے لئے الائچی کا استعمال

اگر کھانا کھانے کے بعد الائچی کھا لی جائے تو اس سے منہ میں موجود بیکٹیریا اور جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس طرح مُنہ کی بدبو دور ہو جاتی ہے اس لئے کھانے کے بعد چھالیہ وغیرہ کے بجائے، الائچی کا استعمال کرنا چاہیئے۔

کولیسٹرول کم کرنے کے لئے مفید

الائچی کے حیرت انگیز فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ الائچی کے استعمال سے کولیسٹرول متوازن رہتا ہے، اس میں غذائی ریشے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو خون میں موجود ہائی کولیسٹرول ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے، اس کے استعمال سے امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Related Posts