اے آر رحمان کے بعد ان کی گٹارسٹ کی طلاق کی پوسٹ وائرل ہو گئی، جس کے بعد اس سارے معاملے پر عجیب قسم کے سوالات کھڑے کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اےآر رحمان کی طلاق کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ اب ان کے ساتھ کئی شوز میں ساتھ کام کرنے والی گٹارسٹ موہنی کی طلاق کی پوسٹ بھی وائرل ہو گئی ہے۔ موہنی نے رحمان کی پوسٹ سے چند گھنٹے پہلے یہ اعلان کیا تھا۔ اب لوگ دونوں کے نام ایک ساتھ جوڑنے لگے ہیں۔
موہنی ڈے ایک گٹارسٹ ہیں اور اے آر رحمان کے ساتھ 40 سے زیادہ شوز کر چکی ہے۔ اس نے اپنی طلاق کی خبریں رحمان کی طلاق کی خبروں کے چد گھنٹے پہلے پوسٹ کی تھیں، اب مداح ان دونوں خبروں کو جوڑ کر اسے وائرل کر رہے ہیں۔
اس وائرل پوسٹ پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا ان دونوں کے درمیان کچھ ہے؟ ایک صارف نے سی آئی ڈی کا میم پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے۔ ایک نے لکھا کہ شاید ان میں کوئی تعلق ہے۔ کچھ لوگ اس تعلق کو جوڑنے کو غلط کہہ رہے ہیں۔