عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا، عقیل کریم ڈھیڈی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا، عقیل کریم ڈھیڈی
عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا، عقیل کریم ڈھیڈی

کراچی: پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ، سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ9مئی کو جو بھیانک واقعات ہوئے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اپیل ہے کہ اس غلط کام میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے ان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ کسی اہم شخصیت کا پیغام لے کر پہنچے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید اور ملاقات کی وضاحت کی ہے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے ان افواہوں کی دوٹوک انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بلانے کا مقصد کیا تھا سمجھ میں نہیں آیا لیکن وہ عمران خان کے پاکس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گئے تھے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ جب زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کر کے واپس آیا تو لوگوں نے پوچھا کوئی پیغام لائے تھے؟ اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام نہیں لائے۔ اب بھی جو لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے پاس کوئی پیغام لایا تھا تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد کراچی اور لاہور چیمبرز کی مشترکہ پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں ان واقعات کی سخت مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ لاہور میں ہی طے ہوا کہ ایک ایک ممبر نے ایک ایک شخص سے ملنا ہے۔ ایک ممبر نے وزیراعظم شہباز شریف، ایک نے سابق صدر آصف زرداری جب کہ میں نے عمران خان سے ملاقات کرنا تھی اور میں معیشت کے معاملے پر عمران خان سے ملنے گیا تھا۔

Related Posts